پیر , 09 نومبر 2020ء
(434) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بیرون ممالک سے چینی درآمد کی گئی لیکن چینی کی کوالٹی خراب نکلی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت تو مناسب ہے لیکن کوالٹی ٹھیک نہیں ہے چینی انتہائی باریک اور نمک نما ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 83 روپے کلو چینی کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا چینی کی کوالٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ چینی میٹھی ہے اور ٹھیک ہے لوگ اسے بلا جھجک استعمال کرسکتے ہیں۔