پیر , 05 اکتوبر 2020ء
(177) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز اتوار کے دن مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر میں چرچوں و مسیحی عبادت گاھوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ضلع بھر میں 72 چرچ ہائے پر 289 افسران و ملازمان پولیس ڈیوٹی سرانجام دے ریتے رہے۔ پولیس کے ساتھ رضاکار بھی ڈیوٹی پر موجود رہے۔ مسیحی عبادت گاہوں کے باہر واک تھرو گیٹ و میٹل ڈیٹکٹر سے شرکاء کو چیک کیا گیا۔ ڈالفن پولیس، محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے دستے چرچز کے ارد گرد کے ایریا میں گشت کرتے رہے۔ خواتین پولیس اہلکاران کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کا تحفظ بھی پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔