جمعہ , 06 نومبر 2020ء
(431) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے فضائی آلودگی سے بچنے کے لئے سخت احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔کاشتکاران صاحباں آپ جب اپنے فصلات کی باقیات کو آگ لگاتے ہیں تو اس سے سموگ، فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ انتظامیہ، محکمہ زراعت کو فوری ایف آئی آر درج کرنے اور بڑے جرمانوں کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ فضا میں ایک سٹیلائٹ کام کر رہا ہے جیسے ہی اپ کھیت میں فصل کی مونڈی وغیرہ کو اگ لگاتے ہیں اسی وقت گوگل میپ کے ذریعے آپ کی لوکیشن، ایریا سارے پروف مل جاتے ہیں اور حکام بالا کی جانب سے آپ پر ایف آئی آر لازمی ہو جاتی ہے۔ مختلف ضلعوں میں کچھ لوگوں پر ایف آئی آر کا اندراج ہو چکا ہے۔ لہذا آگ نہ لگائیں۔چاول کی کٹائی کا موسم جاری ہے لہذا چاول کو کاٹنے کے بعد کھیت کو ہرگز آگ نہ لگائیں۔ جِن کاشتکاروں کو ان چیزوں کا نہیں پتا، آپ لوگ ان کی رہنمائی کریں۔ آگ لگانے کی بجائے اس کو زمین میں روٹیر کے لیے مکس کر دیں یا اس کو زمین سے نکال کر ایک جگہ اکھٹا کر کے رکھ دیں آگ ہرگز نہ لگائیں۔