جمعرات , 15 اکتوبر 2020ء
(403) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سب سے قدیم مرکزی جامع مسجد جو تالاب بازار میں واقع ہے اس کے مین دروازے اور ملحقہ گلیوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔ ٹف ٹائلز لگانے کے لیے کچھ ماہ پہلے مسجد کے باہر تعمیراتی مقاصد کیلئے پتھر پھینکا گیا تھا مسجد کے کچھ حصے کا تو کام ہوگیا کچھ کا ابھی بھی باقی ہے۔ مسجد میں صدر بازار کے دکانداروں کی بڑی تعداد نماز کی ادائیگی کے لیے آتی ہے جو ان پتھروں کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار ہوتی ہے۔ ناجانے کیا وجہ ہوئی کہ کام مکمل نہیں ہوسکا۔ اہل علاقہ نے کام کو مکمل کرنے کی اہیل کی ہے۔