جمعہ , 09 اکتوبر 2020ء
(315) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، حادثے میں ایک خاتون موقعہ پر جانبحق ہوگئی۔ موٹر وے ایم فور وریام والا انٹر چینج پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے موٹر وے پولیس اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ مبینہ طور پر حادثہ کار کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔