بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(540) لوگوں نے پڑھا
گوجرہ انٹرچینج پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا ٹوبی ٹیک سنگھ آمد پر جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت ناکام ہو چکی ہے اب ہم کو دیانت دار قیادت لانی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا ہو گا اور یونٹ سازی کو مستحکم کرنا ہوگا۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں ہر سطح پر جماعت اسلامی کے حصہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔