بدھ , 21 اکتوبر 2020ء
(694) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی وزیر نیلم جبار کے گھر ڈکیتی کی بڑی وردات رونما ہوئی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو چوکیدار کو یرغمال بنا کر پچاس لاکھ سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء لیں اڑے۔ ملزمان لیپ ٹاپ نقدی موبائل فونز، پرائز بانڈ لے گئے۔ سابق وزیر نیلم جبار نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں کچھ بھی محفوظ نہیں نیلم جبار کا مذید کہنا تھا کہ ڈاکووں نے چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گھر کے دروازے الماریاں توڑ کر سامان نکال کر لے گئے۔