جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء
(383) لوگوں نے پڑھا
گزشتہ دنوں سابق صوبائی وزیر اور پی پی پی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صدر نیلم جبار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں بیش قیمت زیوارت ڈکیت اڑا لے گئے تھے۔ سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور احمد نے مقامی پی پی رہنما کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس فوری طور پر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے۔ انہوں نے پنجاب پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے آئی جی سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ خاتون سابق وزیر کے گھر ڈکیتی پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس فوری کارروائی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کے دوران نیلم جبار کے ملازمین پر تشدد انتہائی افسوس ناک ہے۔ واضح رہے کہ پولیس نے سابق وزیر کے گھر میں ڈکیتی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔