بدھ , 23 ستمبر 2020ء
(343) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اہلکار ریسکیور عاصم قربان ولد قربان علی کا انتقال ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بروز منگل انہیں دوران ڈیوٹی برین ہیمریج ہوا۔ جن کو فوری ڈسڑکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انتہائی تفتیش ناک حالت میں الاٸیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے کی وجہ سے عزیز فاطمہ ہسپتال وینٹیلیڑر پر شفٹ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے اور آج صبح بروز بدھ رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ علاقہ مکینوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیاان کا کہنا تھا کہ عاصم قربان ہردلعزیز انسان تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز بدھ رات 7 بجے ان کے آباٸی گاوں 256 گ ب پھلور میں ادا کی جائے گی۔