اتوار , 06 ستمبر 2020ء
(308) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، رجانہ میں افسوسناک واقعے میں الیکٹرک موٹر ٹھیک کرتے ہوئے اچانک کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 288 گ ب کا رہائشی الیکٹریشن عثمان ولد سخی محمد الیکٹرک موٹر ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک موٹر میں کرنٹ آ جانے کے باعث اس سے چمٹ کر بری طرح جھلس گیا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی اچانک موت پر گاؤں میں کہرام برپا ہوگیا۔