ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(267) لوگوں نے پڑھا
پیر محل میں خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ مضافاتی بستی بی پلاٹ کی رہائشی خاتون کا شوہر جیل میں قید ہے۔ اسے پیغام دینے کے بہانے ذوالفقار کے گھر داخل ہو گیا اور خاتون کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایسے ہی ایک اور واقعے میں تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں امدادی راشن دلوانے کا جھانسہ دیکر دو نوجوانوں نے 13 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ابرار اور ارسلان رچنا ٹاؤن کے مکان میں کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ فیروز والہ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لی"