جمعہ , 14 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد
پیر , 02 نومبر 2020ء (276) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ گورنر پنجاب محمد سرور کی ماڈل سٹی پولیس اسٹیشن آمد، گورنر نے ٹوکن کے اجراء سے لے کر فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کی وصولی اور ایف آئی آر کے اندراج کے عمل کا معائنہ کیا۔ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کو ڈپٹی کمشنر، عمرجاوید اورڈی پی اوراناعمرفاروق کے ہمراہ ماڈل سٹی پولیس اسٹیشن آمد کے موقعہ پرپولیس کےچاک وچوبند دستے نےسلامی دی۔ اس موقع پر گورنرپنجاب نے ایگل سکواڈ کے جوانوں میں گشت کے لیے موٹرسائیکل بھی تقسیم کیے۔گورنر پنجاب نے دورہ کے موقع پر تھانے میں سائلین اورقیدیوں سے سہولیات بارے پوچھاگورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جانے والی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اورمہنگائی کامسئلہ حکومت کے لیے چیلنج ہے جوجلد حل کرلیاجائے گا۔ ایازصادق کی تقریر کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایازصادق نے ملکی اداروں کونقصان پہنچایا ہے ملکی سالمیت کے حوالے سے ہرکسی کوفارن پالیسی پربات نہیں کرنی چاہیے۔ نوازشریف کی حوالگی کے متعلق کہا کہ حکومت اس بارے کیاکررہی ہےاسکا مجھے کوئی علم نہیں اورنوازشریف کووطن واپس لانے کے متعلق دونوں ممالک کےدرمیان ایساکوئی معاہدہ نہیں جسکے تحت نوازشریف کوواپس لایا جائے۔
  • انتظامیہ
  • پولیس
  • سیاستدان
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now