پیر , 17 اگست 2020ء
(412) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 کرونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں کرونا کے 188 نئے کیسز رپورت ہوئے۔ صوبے بھر میں کرونا سے دو لوگوں نے جانیں گنوائیں۔ اتوار کو پنجاب کے محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک اموات کی مجموعی تعداد مجموعی طور پر 2،182 ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تحفظ کے لئے کرونا ایس او پیز کی پوری پاسداری کریں۔ اور اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپیں۔ لوگوں سے سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ کرونا وائرس کی علامات پر فوری طور پر 1033 پر رابطہ کریں۔