منگل , 03 نومبر 2020ء
(439) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی سی کمپلیکس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری لگائی گئی۔ کھلی کچری کے موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کے ہمراہ مقامی صحافی سلطان سدھو اور وقار گھمن بھی موجود تھے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ایڈیشنل کمشنر مدثر بخاری، انچارج کمپوٹر اراضی سینٹر محمدبابر اور ریونیو عملہ کے ہمراہ ڈی سی کمپلیکس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری لگائی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرجاوید کا کہنا تھا کہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے تمام آفیسران اور ریونیو عملا صبح 10 بجے سے سپہر 3 بجے تک عوام کے مسائل حل کرینگے کھلی کچہری کا انعقاد حکومت کا احسن اقدام ہے ریونیو سے متعلقہ تمام تر مسائل ایک چھت تلے حل کر رہے ہیں غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گیڈپٹی کمشنر نے کھلی کچری میں سائلین کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔