بدھ , 04 نومبر 2020ء
(382) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسیحی برادری کی جانب سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مسیحی برادری سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے احتجاجی بینر اُٹھائے گئے تھے جن پر فرانس کے خلاف نعرے درج تھے اور فرانس کی اس حرکت کو عالمی امن تباہ کرنے کی سازش کہا گیا تھا۔ شرکاء نے خاکوں کی بھرپور مذمت کی اور ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا میں امن کے خواہاں ہیں انہوں نے فرانس سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی حرکات کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ساتھ ساتھ ضلع کچہری ٹوبہ میں بھی ہڑتال کی گئی شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی سطح پر زور ڈالے کہ عظمت رسول ﷺ پر کسی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا شرکاء کا مذید کہنا تھا کہ فرانس سے سفارتی سطح پر تعلقات پر نظر ثانی کی جائے اور فرانس کی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔