بدھ , 02 دسمبر 2020ء
(719) لوگوں نے پڑھا
گڑ چینی کا وہ نعم البدل ہے جو عام طور پر استعمال نہیں کیا جاتا لیکن مٹھاس اور توانائی کی فراہمی میں گڑ ایک اہم حیثیت رکھتا ہے۔ گڑ میں کئی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ گڑ آپ کا نظام انہضام کا محافظ ہوتا ہے غرضیکہ گڑ آپ کی صحت کا ضامن ہے۔ اس دیسی تیار ہونے والے چیز کا اپنا ایک الگ ہی ذائقہ ہے جو اسے ممتاز کرتا ہے۔ زیر نظر گڑ کی تیاری کے مناظر چک نمبر 321 سیووال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہیں جہاں گڑ تیاری کے مراحل میں ہے اور دوسری تصویر میں تیار ہوچکا ہے۔