جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء
(388) لوگوں نے پڑھا
ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پرائمری اسکول کھل گئے۔ گوبند پورہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 میں اساتذہ کی جانب سے کورونا سے بچاو کیلئے ایس او پی پر سختی سے عمل کروایا گیا۔ بچوں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔ اسکول آنیوالے بچوں کا ٹمپریچر چیک کرکے سماجی فاصلہ رکھنے سے آگاہی ڈی جاتی رہی کلاسوں میں سماجی فاصلے کے ساتھ بچوں کے بیٹھنے کے تمام تر انتظامات اس موقع پر کئے ہوئے تھے۔ اس طرح سے یہ سلسلہ ضلع کے متعدد تعلیم کے اداروں میں جاری رہا۔