جمعہ , 23 اکتوبر 2020ء
(284) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 92 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کیلئے 998 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے مہم کے دوران ہر صورت 100 فیصد ہدف کے حصول کا حکم بھی دیا ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نا پائے۔ پولیو مہم کے دوران کسی غفلت اور سستی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ عمر جاوید کا مذید کہنا تھا کہ تمام لائینز ڈیپارٹمنٹس مہم سے قبل اور دوران محکمہ صحت سے تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹیموں کی ڈیوٹیاں لگائی جائینگی۔