جمعہ , 14 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، باقی فرار، موٹر سائیکل و دیگر سامان پولیس کے قبضے میں

پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، باقی فرار، موٹر سائیکل و دیگر سامان پولیس کے قبضے میں
منگل , 03 نومبر 2020ء (363) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، رجانہ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، گن پوائنٹ پر نقدی چھیننے والے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے پر پولیس پر ڈاکوؤں کی  فائرنگ، جوابی فائرنگ  سے ایک ڈاکو  ہلاک  2 ڈاکو فرار، فرار ھونے والوں کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجانہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 3 مسلح ڈاکوؤں نے محمد حنیف ولد الٰہی بخش قوم جٹ سکنہ 263 گ ب سے نقدی موبائل فون، پرس وغیرہ چھین لئے ہیں اور لوگوں کے پیچھا کرنے پر باغ کینو بحد رقبہ 263 گ ب میں ڈاکوؤں کو  گھیرا ڈالا ہوا  ہے جو  آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر رہے ہیں۔    وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ مع نفری جو اس وقت  لنڈو پل پر موجود تھے فوری موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر بھی فائرنگ شروع کردی گئی جس پر پولیس کی جانب سے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت محتاط انداز میں جوابی فائرنگ کی گئی جب فائرنگ رکی تو باغ کینو میں ایک کس ڈاکو کی لاش پڑی تھی  جس کے ہاتھ میں پسٹل تھا پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جانبحق ہوا جبکہ پولیس کسی ڈاکو کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈاکوؤں کا موٹر سائیکل 125 برنگ سیاہ، 2موبائل، نقدی اور پسٹل پولیس نے  قبضہ میں لے لئے ہیں جبکہ مردہ ڈاکو کی نعش  کو برائے پوسٹمارٹم ڈی ایچ کیو  ھسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جانبحق ڈاکو کی پہچان نثار ولد سرور سکنہ موضع بھوجیاں ضلع اوکاڑہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کا جرائم کا ریکارڈ بھی مختلف تھانوں میں درج تھا۔
  • پولیس
  • لڑائی
  • ملزم
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now