جمعرات , 05 نومبر 2020ء
(333) لوگوں نے پڑھا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ذیل تبالہ جات کئے جانے کا حکم صادر فرمایا ہے۔ انسپکٹر بشیر احمد نول پولیس لائن ٹوبہ سے ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ تعینات، انسپکٹر ظفر اقبال ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ سے انچارج سی آئی اے گوجرہ تعینات، انسپکٹر احمد عدنان طارق پولیس لائن سے انسپکٹر لیگل ڈی پی او آفس تعینات، محمد عمران اے ایس آئی جنرل ڈیوٹی تھانہ چٹیانہ سے انچارج چوکی جاکھڑا تعینات،اے ایس آئی نعیم اقبال انچارج چوکی جاکھڑا سے جنرل ڈیوٹی تھانہ چٹیانہ تعینات کردیے گئے۔ ٹرانسفر ہونے والے افسران کو فوری نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔