اتوار , 16 اگست 2020ء
(341) لوگوں نے پڑھا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ضلع بھر میں یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں جن میں 17 مقدمات درج 220 موٹرسائیکل قبضے میں لی گئیں۔ ملک بھر میں یوم آزادی ملی جوش جذبے سے منایا گیا لیکن اس موقع پر چند من چلے نوجوان موٹر سائیکل سوار جو ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا رہے تھے کے خلاف ٹوبہ پولیس متحرک رہی ان کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مشترکہ کاروائیاں کی گئیں۔ ضلع بھر میں ون ویلنگ کرنیوالوں اور غفلت لا پرواہی اور تیز رفتاری سے موٹر بائیک چلانے والوں کے خلاف 17 ایف آئی آر درج کی گئیں اسی تعداد میں گرفتاریاں بھی کی گئیں۔ جن کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی جا رہی ہے۔