بدھ , 14 اکتوبر 2020ء
(265) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کیخلاف متحرک ہونے کا حکم دیتے ہوئے کریک ڈاون کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اشیاء کی مصنوعی گرانی اور قلت پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے اور عوام کو دکانداروں کی لوٹ مار سے نجات دلائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جہاں اے ڈی سیز مدثر بخاری ، تنویر مرتضی، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیوں اور آٹے کی سپلائی بارے بریفنگ دی گئی بتایا گیا کہ 10 دن کے دوران ناجائز منافع خوروں کو 4 لاکھ روپے سے ذائد جرمانہ کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں آٹے سمیت کسی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں کوٹہ سے کم گندم سپلائی کرنے والی فلور مل کو سیل کردیا جائے۔دس کلو سبسڈائزڈ آٹے کے تھیلے کے نرخ 430 اور 20 کلو کے 860 روپے ہیں صارفین دیگر اشیاء خوردونوش کی خریداری بھی ریٹ لسٹیں دیکھ کر کریں- ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آئندہ عادی ناجائز منافع خوروں کا ٹھکانہ جیل ہوگا۔