جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(251) لوگوں نے پڑھا
سی آئی اے ٹوبہ نے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی ہدایت پر گوجرہ میں ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسلحہ ناجائز3 پسٹل 30بور، رائفل7 ایم ایم، رپیٹر12بور معہ گولیاں برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے گوجرہ شہر اور گردو نواح میں نوجوانوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک اور سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے سی آئی اے ٹوبہ کو ایسے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔ جس پر انچارج سی آئی اے ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ ابتسام الحق ایس آئی اورعمران غفور اے ایس آئی انچارج چوکی نشاط آباد تھانہ سٹی گوجرہ وملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے5 ملزمان کاشف محمود، اویس احمد، محمد عدیل، ناصر مجید اور ابوذر کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔