جمعہ , 24 جولائی 2020ء
(363) لوگوں نے پڑھا
(9 جولائی 2020)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آج صبح ایک کار اور مزدا ٹرک کے درمیان ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جھنگ روڈ پر پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد ساہیوال سے اسلام آباد جا رہے تھے۔ امدادی اہلکار حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کی وجہ مزدا ڈرائیور کا گاڑی چلاتے ہوئے سو جانا ہے۔