اتوار , 18 اکتوبر 2020ء
(445) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانحہ موٹروے کے بعد سانحہ جی ٹی روڈ رونما ہو گیا۔ ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون کا شوہر کے سامنے گینگ ریپ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ترجمان کے مطابق ش اپنی بیوی کے ہمراہ فیصل آباد سے واپس ٹوبہ ٹیک سنگھ آرہا تھا کہ چک 299 ج ب کے قریب دو مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک لیا۔ ڈاکوں نے ان سے موبائلز فونز نقدی لوٹ کر فیملی کو گن پوائنٹ پر قریبی فصل میں لے گئے۔ ڈاکوؤں نے شوہر کے سامنے اس کی بیوی کو گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔زیادتی کے بعد خاتون کو شور نہ مچانے کی دھمکی دیتے ہوئے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ فیملی نے تھانے پہنچ کر رپورٹ درج کروائی تو مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کی۔ تھانہ سٹی گوجرہ میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا مگر واقعہ میڈیا سے چھپانے کے لیے ایف آئی آرکو سیل کر دیا گیا اور خبر کو مخففی رکھا گیا۔ پولیس نے آیف آئی آر میں مدعی کا فون درج کرنے کی بجائے اپنا ہی نمبر درج کردیا تاکہ واقعہ کی رپورٹ عام نا ہو سکے۔ بعد ازاں ڈی پی او رانا عمر فاروق نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ٹاسک ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں انہوں نےامید دلاتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیں گیں۔