جمعہ , 13 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

سول اسپتال میں ٹھیکیدار کی پارکنگ پر لوگوں سے زیادہ پیسے وصول کئے جانے لگے

سول اسپتال میں ٹھیکیدار کی پارکنگ پر لوگوں سے زیادہ پیسے وصول کئے جانے لگے
ہفتہ , 12 ستمبر 2020ء (511) لوگوں نے پڑھا
سول اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹھیکیدار کی پارکنگ پر لوگوں سے زیادہ پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین سے موٹر سائیکل پارکنگ کے 20 روپے وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ پنجاب گورنمنٹ کے طے کردہ ریٹ 10 روپے سے ڈبل ہیں۔ یاد رہے کہ جب ٹھیکہ کے لیے بولی دی جاتی ہے اس وقت واضح طور پر یہ بتایا جاتا ہے کہ پارکنگ ریٹ فی موٹر سائیکل 10 روپے گا لیکن ڈی ایچ کیو کا ٹھیکیدار من مانی کرتے ہوئے زیادہ پیسے وصول رہا ہے۔ احتجاج کی صورت میں ٹھیکیدار کے کارندے بدتمیزی پر اتر آتے ہیں۔  لوگوں نے ڈی سی ٹوبہ سے التماس کی ہے کہ شہریوں کی اس جائز شکایت کا مداوا کیا جائے اور جس طرح اے سی فیصل آباد نے الائیڈ اسپتال کی پارکنگ سے ناجائز وصولی پر ٹھیکیدار کے کارندوں کے خلاف کاروائی کی ہے اسی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تمام سرکاری جگہوں پر قائم پارکنگ اسٹینڈ سے 10 روپے سے زیادہ وصولی کرنے والے ٹھیکیداروں اور انکے کارندوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور انکے ٹھیکہ جات کینسل کیے جائیں۔
  • جُرم و سزا
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now