بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(467) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، محلہ مصطفے آباد نزد ڈی سی ہاؤس شاہین پبلک سکول کی شاپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئ اور جانچ بین کا آغاز کردیا۔ ابتدائ رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت اویس ولد نصیر احمد سکنہ نواز ٹاون ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔