ہفتہ , 31 اکتوبر 2020ء
(329) لوگوں نے پڑھا
صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید نے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے تحصیل کونسل ہال کمالیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق اور ڈی سی ٹوبہ عمر جاوید نے کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے عوام والناس کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام والناس کے ضلع بھرکے تمام محکمہ جات کے متعلق شکایات کو براہ راست سننا ہے تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع بھر کے عوام کی خدمت اور تحفظ ہمارا فرض ہے اس کے علاوہ اگر کسی شخص کو محکمہ پولیس سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو کھلی کچہری کے علاوہ بھی ہمارے آفس کے دروازے ہر وقت آپ کے لیے کھلے ہیں آپ لوگ بلا جھجک ہمیں مل سکتے ہیں آپ کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔