جمعہ , 28 اگست 2020ء
(955) لوگوں نے پڑھا
ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر و چیئر مین آمنہ منیر کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعید ی، ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد، چیف آفیسر ایجوکیشن مہر آفتاب احمد، پرنسپل ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف، صدر بارایسوسی ایشن میاں ناصر اقبال ایڈووکیٹ، میاں محمد افضل ایڈووکیٹ، میاں مظہر اقبال سکول سمیت سکول و کالج ونگز کے دیگر متعلقہ افسران اور پرائیویٹ ممبرز بھی موجو دتھے ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو سکول و کالج کی سالانہ کارکردگی بارے رپورٹ پیش کی گئی اور سٹاف کی صورتحال، شجرکاری مہم ودیگر امور بارے بھی آگاہ کیا گیا- ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج فروغ تعلیم کے لئے نمایاں کردار ادا کررہا ہے اس کے مسائل حل کئے جائیں گے، ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعید ی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے ہدایات کا انتظار ہے ہدایات آنے سے قبل سکول کو اچھی طرح ڈس انفیکٹ کیا جائے اور بچوں، والدین اور اساتذہ کو کورونا ایس او پیز پر عمل بارے بھر پور آگاہی دی جائے، ڈپٹی کمشنر نے بورڈ آف گورنرز کو نشاندہی کئے جانے والے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔