پیر , 16 نومبر 2020ء
(743) لوگوں نے پڑھا
کبڈی پنجاب میں کھیلا جانے والا اور پسند کیا جانے والا روایتی کھیل ہے جو اپنے میں الگ خوبصورتی رکھتا ہے۔ کبڈی دیکھنے والا شائق میچ کے دوران پہلوانوں کے داؤ پیج سے خوب محظوظ ہوتا ہے اور پورے انہماک سے میچ دیکھتا ہے۔ شائیقین کبڈی میچ کے ایک پل کو بھی مس نہیں کرنا چاہتے میچ کے دوران ہونے والی کمنٹری شائیقین کی دلچسپی کو چار چاند لگادیتی ہے۔ حکومت اگر اس کھیل کے فروغ کی مذید کوشش کرے تو یقینی طور پر یہ روایتی کھیل پاکستان بھر کا ایک مقبول کھیل بن سکتا ہے۔ زیر نظر تصویر ٹوبہ ٹیک کی سرزمین کے دو کبڈی پہلوانوں کی ہے، عتیق پاوا اور اِبنِ حسن نام کے پہلوان اپنے کھیل کے حوالے سے اچھی پہچان رکھتے ہیں۔ واضح رہے پاکستان 2020 کا کبڈی ورلڈ کپ بھارت سے جیتنے کا بھی اعزاز اپنے پاس رکھتا ہے۔