جمعرات , 08 اکتوبر 2020ء
(371) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے بشارت علی، اقبال نول، طالب حسین، وغیرہ نے صحافی عطاءاللہ کو اغواء کر کے مبینہ طور پر بیہمانہ تشدد کرکے بے ہوشی کی حالت میں نامعلوم مقام چھوڑ دیا صحافی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ صحافی عطاء اللہ کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا صحافی کاکہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کی خبر کو افشان کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ صحافی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ سے ملزمان کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دیگر صحافی تنظیموں کی جانب سے صحافی عطاء اللہ پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور انہوں نے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔