بدھ , 04 نومبر 2020ء
(296) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی سربراھی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹوبہ پولیس سرگرم، گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ خطر ناک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔رجانہ پولیس کو اطلاع مو صول ہوئی کہ بحد رقبہ 285 گ ب موٹر وے پل کے قریب 2 نا معلوم ملزمان نے واردات کی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر ایس ایچ اورجانہ انسپکٹر خادم حسین کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ اوتھانہ رجانہ معہ ملازمان پولیس موقع پر پہنچے۔ موقع پر موجود مہران آصف ولد محمد الیاس قوم مارتھ سکنہ 261 گ ب نے بتلایا کی وہ اپنے موٹر سائیکل پرسوار ہو کر اپنے گھر سے285 گ ب کی طرف جا رہا تھا کہ راستہ میں موٹر وے پل کے قریب 2 مسلح افراد نے مجھے اسلحہ کے زور پر روک لیا جبکہ ایک ملزم میری جیب سے نقدی، موبائل فون اور پرس نکالنے لگا تو میں نے مزاحمت کی جس پر دوسرے ملزم نے یکے بعد دیگرے مجھ پر سیدھے فائر کئے جو میر ی بجائے اس کے ساتھی ملزم کی دونوں ٹانگوں میں لگے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے تعاقب کر کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس نے اپنا نام و پتہ ریاست ولد لیاقت قوم راجپوت سکنہ چک 214رب فیصل آباد بتلایا زخمی ملزم کو برائے علاج معا لجہ پولیس حراست میں فوری طور پرہسپتال ٹوبہ شفٹ کیا گیا۔ گرفتار ملزم سے دوران واردات چھینا گیا موبائل فون اورپرس جس میں مدعی مہران کا شناختی کارڈ اور ملزم کا دوران واردات استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کیا گیا۔۔ ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ رجانہ درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم انتہائی خطرناک اورپنجاب بھر کے مختلف تھانوں کو مطلوب ہے۔ملزم ریاست فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار، تھانہ فیکٹری ایریا، تھانہ سمن آباد، تھانہ پیپلز کالونی، تھانہ غلام محمد آباد،تھانہ منصور آباد، تھانہ کھڑیانوالہ، تھانہ ڈجکوٹ اور تھانہ صدر فیصل آباداس کے علاوہ ضلع گجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ، تھانہ صدر گجرانوالہ، تھانہ کوٹ لدھا، تھانہ دھلے، تھانہ صدر کامونکی،ضلع سیالکوٹ کے تھانہ نیکا پورہ اورضلع حافظ آبادکے تھانہ کسوکی کے، دوران ڈکیتی قتل، ڈکیتی، راہزنی، ہاؤس رابری کے 50 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔ واضح رہے کہ ملزم ریاست گزشتہ شب علاقہ تھانہ رجانہ میں ڈکیتی کی واردات کرنے کے بعد پولیس پرفائرنگ کر تا ہوا فرار ہو گیا تھا۔