پیر , 30 نومبر 2020ء
(945) لوگوں نے پڑھا
دیہاتوں کے رنگ بھی خوب نرالے ہوتے ہیں۔ زیر نظر تصاویر میں ڈھلتی شام میں آپ چھوٹے بچوں کے ساتھ بڑوں کو دیسی انداز سے کورٹ بناکر بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ خوبصورت مناظر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے چک نمبر 304 گ ب کے ہیں۔ گاؤں کے لوگوں کی تخلیقی ذہنیت کی بھی کیا بات ہے تفریح کرنے کیلئے کسی قسم کی سہولیات نا بھی میسر ہوں تو متبادل نظام قائم کرکے کھیل کو بھی زندہ رکھتے ہیں اور اپنے شوق کو بھی۔۔