ہفتہ , 15 اگست 2020ء
(368) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 14 اگست کی مرکزی تقریب تحصیل کونسل میں ڈی سی آمنہ منیر کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد اشفاق اور ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او رانا عمر فاروق، ضلعی چیئرمین ٹیوٹا چوہدری سہیل عباس ٹیپو، صدر پی ٹی آئی میاں جاوید اقبال، صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی عامر حنیف، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سہیل غنی، سابق چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد احمد، سٹی صدر میاں محمد اکرم، وی ٹی آئی صدر میاں عبدالستار، چوہدری شوکت علی، تحصیل جنرل سیکرٹری افتخار کسانہ، ملک صادق اعوان، میاں نصیر، عارف جانباز قاضی ممبر بیت المال راجہ فریاد یونس بھٹی سمیت افسران سابق چئرمین وائس چئرمین ناظمین ونائب ناظمین کونسلرزعہدیداران وکارکنان کے ساتھ بچوں اور شرکا کی کثیر تعداد موجود تھی۔