اتوار , 01 نومبر 2020ء
(387) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی موسم بدلتے ہیں ہیں ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مارکیٹ میں بادام سات سو روپے سے لے کر ایک ہزار روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ کا جو چودہ سو کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، پستہ گیارہ سو روپے کلو اور چلغوزہ تین ہزار روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافے کے باوجود قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا سبب سردی نہیں بلکہ ٹیکس میں اضافہ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جو غریب آدمی کی پہنچ میں نہیں، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے تاکہ عام آدمی بھی خرید سکے۔