منگل , 08 دسمبر 2020ء
(1392) لوگوں نے پڑھا
مصطفٰی آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دینی تعلیمی ادارے، ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کے کیمپس کا افتتاح کیا گیا۔ ادارے کا مرکزی کیمپس لاہور جبکہ کراچی، راولپنڈی، ملتان، سکھر، پشاور، صادق آباد میں ذیلی کیمپسسز موجود ہیں۔ ادارے کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کا افتتاح خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے موجودہ مسند نشین مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری نے کیا ان کے ہمراہ ادارے کے دیگر علماء کرام و مفتیان، ڈائریکٹر ادارہ رحیمیہ مفتی عبدالمتین نعمانی، مفتی مختار الحسن، مولانا ناصر بھی موجود تھے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اہل علاقہ نے معزز مفتیان و علماء کرام کے ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ساتھ ساتھ ادارہ رحیمیہ کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کے قیام پر بھی انتہائی خوشی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ دینی و سماجی تعلیمات کے ادارے، ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کے ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس کا قیام ہوا۔