منگل , 17 نومبر 2020ء
(912) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا ہونے جارہا ہے۔ علاقے کے مسائل کے حل کی جانب قدم اُٹھایا گیا ہے۔ اہم ترقیاتی منصوبے پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سیوریج کے ناقص نظام کو بہتر بنانے کیلئے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ اربن سیوریج اسکیم کے نام کے منصوبے پر 62 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے کا افتتاح سابق ضلعی ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد اشفاق نے کیا ان کے ساتھ ایم پی اے ٹوبہ چوہدری سعید احمد سعیدی بھی موجود تھے۔ منصوبے پر کام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت کروایا جائے گا۔