پیر , 14 ستمبر 2020ء
(420) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، ہاکی گراؤنڈ محلہ ہاوسنگ کالونی میں یوم دفاع کے سلسلہ میں ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ عمران رسول ہاکی اکیڈمی ٹوبہ اور اسلم روڈا ہاکی اکیڈمی گوجرہ کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی اسٹروک کے ذریعے ہوا جوکہ عمران رسول اکیڈمی نے اپنے گول کیپر کے بہترین کھیل کی بدولت 2 گول کے مارجن سے جیت لیا۔ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے موجود تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری محمد اشفاق اور سعید احمد سعیدی تھے جنہوں نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ میچ میں کمنٹری کے فرائض رانا کاشف نے سرانجام دیے۔ مہمانان گرامی نے آخر میں کھلاڑیوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔