پیر , 17 اگست 2020ء
(446) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ طور پر حساس اداروں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق کا پولیس کے ساتھ ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق کرونا کے بحران کی وجہ سے ہوٹلوں میں شادیوں پر پابند عائد ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چھاپہ کے بعد دولہا فرار ہوگیا انتظامیہ کے نمائندگان نے ہوٹل سیل کردیا جبکہ ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں شادی کی تقریب نہیں ہورہی تھی صرف مہمان ٹھرے ہوئے تھے ہمارے کاروبار کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے ہوٹل انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میونسپل کمیٹی میں شادی کی تقریب پر انتظامیہ نے ایکشن نہیں لیا جو انتظامیہ کی کرپشن پر سوالیہ نشان ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کا تحصیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں ہوٹل کو دوبارہ کھول دیا گیا۔