جمعہ , 27 نومبر 2020ء
(324) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر اشتہار ی مجرمان کے خلاف کاروائیو ں میں تیزی آئی ہے۔ قتل کے مقدمہ میں مطلوب 1سال سے زائد عرصہ سے اشتہاری مجرم آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر اشتہار ی مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کی خصوصی مہم کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ غلام عباس ایس آئی اور انچارج سی آئی اے کمالیہ قیصر ندیم ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 1 سال سے زائد عرصہ سے قتل کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری مجرم قدیر احمد ولد عبد الطیف قوم ڈوگر سکنہ چاہ شفیع والا کمالیہ نے مورخہ02.06.2019کی شام آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے محمد رفیق ولد چراغ دین قوم ڈوگر سکنہ موضع جمال پہاڑ کمالیہ کو قتل کر دیا تھا۔ مجرم کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر کمالیہ درج رجسٹر کیا گیا تھا جس میں ملزم قدیر احمد مجرم اشتہاری تھا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مجرم اشتہاری قدیر احمد کی گرفتاری کے لئے ٹوبہ پولیس نے پنجاب بھر اور کراچی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے بعد ازاں پولیس نے مجرم کو انٹیلیجنس انفارمیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق کی جانب سے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔