پیر , 21 ستمبر 2020ء
(521) لوگوں نے پڑھا
الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام چک نمبر 324 پیڑا میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر عائشہ طارق چائلڈ سپیشلسٹ ایم بی بی ایس۔ ایف سی پی ایس۔ (رامین میڈیکل کمپلیکس ہاوسنگ کالونی ٹوبہ) کی جانب سے بچوں کا فری میڈیکل چیک اپ کیا گیا اور ان کو میڈیسن دی گئی کیمپ کا آغاز صبح 8 بجے کیا گیا اور 2بجے اختتام پذیر ہوا۔ کیمپ میں130 بچوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ کیمپ ملک وسیم اکرم ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی زیر قیادت لگایا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے والنٹیرز میاں نواز علی جنرل سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور میاں نعمان افتخار نوید شاہ دیگر ممبران کا بھی اہم کردار ہے۔ کیمپ کے تمام انتظامات الخدمت کے والنٹیر عدنان یاسین نے احسن طریقے سے سرانجام دیئے پیڑا324 کے تمام لوگوں نے الخدمت فاؤنڈیشن ٹوبہ کے فری میڈیکل کیمپ کے اس اقدام کو سراہا اور دعائیں دیں۔