اتوار , 20 ستمبر 2020ء
(320) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ موٹروے ایم فور پر کار اور ٹرالر میں خوفناک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا افسوسناک واقعہ سے پہلے خاندان کے 6 افراد بچے کے ہمراہ ایئرپورٹ سے واپس لیہ جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار موٹروے ایم فور پر ٹرالہ سے ٹکرا گئی. جاں بحق ہونے والوں میں 65 سالہ عیسی، 50 سالہ یعقوب، 40 سالہ زینب، 30 سالہ عمران اور 25 سالہ عرفان شامل ہیں جبکہ آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔