پیر , 12 اکتوبر 2020ء
(346) لوگوں نے پڑھا
سندیلیانوالی میں عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں ایک بار پھر عورت موت کے منہ میں چلی گئی۔ گزشتہ عرصے میں سندیلیانوالی آر ایچ سی اروتی میں تعنیات رہنے والے محکمہ صحت کے آفیسر ڈاکٹر حماد رضا شاہ نے سندیلیانوالی اور گردونواح کے عطائیوں کے خلاف بڑا اپریش کیا تھا جن کے سہولت کار ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی تھے، کامیاب چھاپہ مار کاروائیاں کر کے بڑے آپریشن سے مافیہ کا گلہ گھونٹ دیا گیا تھا، اپریشن کے بعد ارد گرد کے عطائی اپنے جعلی دواخانے بند کرگئے تھے۔ ابھی انکشاف ہوا ہے کہ عطائی پھر سے اپنے بلوں سے نکل کر دواخانے لگانے لگے ہیں۔ انتطامیہ کو ایک بار پھر بڑی کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اور لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ غریب مریضوں کا اپنوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا بچوں کو ان کے والدین سے محروم ہونے سے بچانے کی از حد ضرورت ہے۔