منگل , 29 ستمبر 2020ء
(336) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، گزشتہ روز ہاکی سٹیڈیم ھاوُسنگ کالونی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں استاد عمر ہاکی اکیڈمی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دی گوجرہ ہاکی کلب گوجرہ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جو کہ استاد عمر ہاکی اکیڈمی ٹوبہ نے ایک کے مقابلہ میں چار گول سے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی جناب سہیل عباس ٹیپو چیئرمین ٹیوٹا تھے جب کہ پروفیسر ریٹائرڈ چوہدری محمد نسیم طاہر اور معروف بزنس مین میاں محمد سعید چیف ایگزیکٹو ستارہ پینٹس والوں نے میچ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ میچ سے قبل مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا بعد ازاں کھیل کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے دونوں ٹیموں کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ تماشائی میچ سے خوب محظوظ ہوئے۔