منگل , 15 ستمبر 2020ء
(608) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تعلیمی ادارے پورے ملک میں 4 مہینوں سے بند تھے۔ گزشتہ دنوں اعلان ہوا تھا کہ ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے اسی سلسلے میں آج سے ضلع کے بیشتر تعلیمی ادارے کھل گئے اور باقی بھی مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے تعلیمیی اداروں کی انتظامیہ اور والدین کو ایس او پیز کی سختی سے پابند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے اور طالب علموں کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔