ہفتہ , 15 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

دوران ڈکیتی ملزم فائرنگ سے زخمی، پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا

دوران ڈکیتی ملزم فائرنگ سے زخمی، پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا
ہفتہ , 19 ستمبر 2020ء (567) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، تفصیلات کے مطابق محمد شہزاد ولد محمد افضل قوم رانجھا سکنہ 385 ج ب نے پولیس 15 پر اطلاع دی کہ وہ ہمراہ اپنے کزن اللہ دتہ ولد طالب حسین بسواری موٹر سائیکل ٹوبہ سے اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ نہر کے پاس 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے ہمیں اسلحہ کے زور پر روک کر لوٹنا شروع کر دیا اسی دوران میں نے موقع پاکر ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو دوسرے ڈاکو نے مجھ پر سیدھا فائر کردیا جوکہ مجھے نہیں بلکہ اسی کے ساتھی ڈاکو کو لگا۔ وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر معہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچے اور تعاقب کر کے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا جس نے اپنا نام وقار لطیف ولد محمد لطیف قوم جٹ سکنہ 315 ج ب بتلایا۔ ملزم کی تلاشی پر ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز ایک پسٹل 30 بور معہ گولیاں اور چھینا گیا پرس، شناختی کارڈ اور رقم برآمد ہوئی، واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او نے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے جسکی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزم وقار کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ دوسرے راہزنی ڈکیتی اور ناجائز اسحہ کے مقدمات میں مطلوب تھا اسی طرح تھانہ موچیوالہ ضلع جھنگ کے مقدمہ میں دوران واردات زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
  • پولیس
  • قانون
  • علاقائی مسائل
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now