ہفتہ , 22 اگست 2020ء
(229) لوگوں نے پڑھا
ڈی پی او رانا عمر فاروق کی جانب سے یکم محرم کے جلوس کا وزٹ کیا گیا، ڈی پی او نے جلوس کی سیکیورٹی چیک کی، ڈیوٹی کے بارے میں سیکیورٹی فورس کو بریف کیا، ڈیوٹی پر موجود نفری کو فراہم کیا جانیوالا کھانا چیک کیا بعد ازاں کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی چیک کی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یکم محرم الحرام کا مین جلوس سید اظہر حسین شاہ صدر انجمن حسینیہ ٹرسٹ کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ ٹوبہ سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں صدر بازار، لالہ چوک، گڈی فروش چوک، حیدری چوک، عبداللہ چوک سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ اختتمام پذیر ہوا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے جلوس سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ڈی ایس پی ایس ڈی پی او صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو اورایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ جلوس سکیورٹی ڈیوٹی کو سپروائز کر رہے تھے۔