منگل , 24 نومبر 2020ء
(555) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے پولیس ڈی پی او عمر فاروق نے پریس کانفرنس کی۔ دوران سفر سڑک پر گن پوائنٹ پر میاں بیوی کو روک کر ڈکیتی کے بعد بیوی سے زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے اور ملزمان سے ناجائز اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ پولیس ڈی پی او نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر روک کر بیوی سے زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو ایک ماہ کی کوششوں کے بعد گرفتار کرلیا۔ بارہ اکتوبر کو فیصل آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ آنے والے شوکت مسیح اور اس بیوی کو چک نمبر 299 ج ب کے قریب تین مسلح ملزمان نے گن پواینٹ پر روکا اور موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر شوکت مسیح کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رانا عمر فاروق نے ڈی ایس پی واجد بھروانہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ پولیس ٹیم نے ایک ماہ کی کوششوں کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین ملزمان کاشف عرف کاشو، بابر علی علی اور عدنان عرف گلو کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش تینوں ملزمان نے دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری سے عوام الناس نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری اچھی کامیابی ہے اس سے جرائم کی روک تھام میں یقینی کمی آئے گی۔ عوام نے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈی پی او نے ملزمان گرفتار کرنے والی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔