جمعہ , 16 اکتوبر 2020ء
(355) لوگوں نے پڑھا
ڈویژنل کمشنر فیصل آباد عشرت علی نے دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دوران اراضی ریکارڈ سب سنٹر چٹیانہ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، ایم پی اے سعید احمد سعیدی، پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری اشفاق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈویژنل کمشنر نے سب اراضی ریکارڈ سنٹر پر دیگر سنٹرز کی طرح بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کا حکم دیا اور فردات و انتقالات کا اجراء مقررہ وقت کے اندر کرنے کی ہدایت جاری کی۔ کمشنر نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز سروس ڈیلیوری میں سستی اور رشوت وصولی بارے شکایت نہیں ملنی چاہئے انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں دیگر اراضی ریکارڈ سنٹرز کے بھی ہنگامی دورے کرونگا۔ اراضی ریکارڈ سنٹر سب کیمپس چٹیانہ کے قیام سے علاج کے عوام کو اب فردات و انتقالات کے اجراء کیلئے ان کے علاقہ میں ہی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ڈویژنل کمشنر نے تحصیل دفتر میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا اور ریسٹ ہائوس کا معائنہ کیا۔