جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء
(427) لوگوں نے پڑھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ، عام مارکیٹ میں سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کیلئے منڈیوں کی کڑی نگرانی ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او رانا عمر فاروق علی الصبح نیلامی، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لینے سبزی منڈی منڈی پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے آڑھتیوں و پھیڑیوں سے ڈیمانڈ اور سپلائی بارے معلومات لیں انہوں نے آلو، پیاز، ہری مرچ، ٹماٹر، ادرک، لہسن سمیت دیگر سبزیوں کی اپنی نگرانی میں بولی کرائی۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو اپنی سبزیاں کسان پلیٹ فارم لانے پر راغب کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مذید ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی حکام بولی شروع کرانے سے قبل دیگر شہروں سے بھی نرخ چیک کریں بولی میں تمام سبزیوں اور پھلوں کے نرخ کم سے کم رکھے جائیں۔ عمر جاوید کا کہنا تھا کہ منڈیوں میں بولی کے دوران کم نرخوں کا فائدہ عام مارکیٹ میں شہریوں کو ہوگا۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ مہنگائی مافیا کی کمر توڑنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس ساتھ ہیں۔